علی گڑھ25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے ڈین اور ماڈرن انڈین لینگویجیز شعبہ میں تیلگو کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ مستان کو امریکہ کے باوقار ادارہ مارکس ہو از ہو نے سال2017کے البرٹ نیلسن مارکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔پروفیسر شیخ مستان کو یہ اعزاز تعلیم کے میدان میں قابلِ ذکر خدمات پر دئے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ پروفیسر شیخ مستان مسلم تیلگو ادب کے دانشور ہیں اور ان کی پانچ کتب شائع ہوچکی ہیں۔ ان کو تیلگو ادب اور عصری ادب پر قابلِ ذکر خدمات کے لئے قومی و عالمی سطح کی ادبی و غیر ادبی تنظیموں کی جانب سے بھی سرفراز کیاجا چکا ہے۔